راولپنڈی (نیوزڈسک)قومی کرکٹر شاہین آفریدی کی ریاض الجنۃ میں نفل ادائیگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔حال ہی میں شاہین آفریدی نے اپنے مداحوں کو عمرہ ادا کرنے کی خبر دی اور حرم شریف سے کچھ تصاویر بھی جاری کیں۔ایک تصویر میں قومی کرکٹر کو خانہ کعبہ کے سامنے احرام باندھےکھڑے دیکھا جاسکتا ہے جس کے کیپشن میں الحمداللہ درج تھا۔سوشل میڈیا پر شاہین کی ریاض الجنۃ میں نفل پڑھنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
Shaheen Shah Afridi In Saudia To Perform Ummrah , MashaAllah pic.twitter.com/FiCXUQuu8a
— Team Shaheen Afridi (@TeamShaheenShah) January 22, 2023
دوسری جانب شاہین کی خانہ کعبہ میں عمرہ اراکین کی ادائیگی کے حوالے سے بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں شاہین کو اونچی عمارت پر کھڑے مسجد نبویؐ کا دلکش نظارہ کرتے تو دوسری جانب صفا مروہ کے مقام پر سعی کیلئے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہین آفریدی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹ چکے ہیں جہاں ائیرپورٹ پر شاہین کے اہل خانہ کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا، اس حوالے سے شاہین کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔














