لاہور(نیوز ڈیسک ) بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں دو نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کے پراسرار اسپنرز ابرار احمد اور کامران غلام کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ابرار احمد اور کامران غلام کو پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ سے رہا کر دیا گیا تھا اور وہ اسلام آباد کلب میں بنگلہ دیش اے’ کے خلاف چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی طرف سے کھیل رہے تھے۔اس کے علاوہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بیٹے کی پیدائش کے لیے کراچی آئے تھے، انہوں نے اب راولپنڈی میں دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔
این سی اے میں اپنی فٹنس پر کام کرنے کے لیے اسکواڈ سے باہر رہنے والے عامر جمال کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت فٹنس کلیئرنس سے مشروط ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم انتظامیہ بھی پہلے ٹیسٹ میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی سے خوش نہیں تھی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔
بلوچستان میں بارشوں سے مزید 5 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی