اہم خبریں

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی پر شاہد آفریدی کی شدید مذمت

سٹاک ہوم (نیوزڈیسک)سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پرسابق کپتان شاہد آفریدی نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کیا کہ قرآن مجید وہ عظیم کتاب ہے جو ہمیں دوسرے مذاہب کیساتھ رواداری سکھاتی ہے۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی ایک شرمناک عمل ہے جس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس عمل کیخلاف کھڑا ہوں۔بوم بوم آفریدی نے مزید لکھا کہ اسلاموفوبک کارروائیاں اظہار رائے کی آزادی نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں