بمبئی(نیوزڈیسک)بھارتی فاسٹ بولراُمیش یادیو کا منیجر جو ان کا دوست بھی تھا ان کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ کر گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر اُمیش یادیو کا دوست شیلیش ٹھاکرے جو ان کا منیجر بھی تھا کھلاڑی سے 44 لاکھ بھارتی روپے کا فراڈ کیا۔پولیس کو درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 2014 میں انڈین ٹیم میں ڈیبیو کرنے کے بعد اُمیش یادیو نے اپنے بے روزگار دوست کو اپنا منیجر رکھا تھا ، بعد ازاں کھلاڑی کا بھروسہ جیتنے کے بعد اس نے اُمیش کے تمام مالی معاملات بھی سنبھالنا شروع کردیئے۔ایک دن امیش یادیو نے ناگپور میں کچھ زمین خریدنے کا منصوبہ بنایا اور اپنے منیجر ٹھاکرے سے اس حوالے سے رابطہ کیا۔ جس پر اس نے بھارتی کھلاڑی کو ایک بنجر زمین کے بارے میں بتایا اور اسے خریدنے کے لیے امیش سے 44 لاکھ کی رقم مانگی۔














