اہم خبریں

نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا، ون ڈے کی پہلی پوزیشن چھن گئی،پاکستان کیلئے بھی اچھی خبر نہیں

لندن(نیوزڈیسک)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی گئی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس کے مطابق بھارت سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن چھن گئی۔ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کا چھٹا، بنگلا دیش کا ساتواں اور سری لنکا کا آٹھواں نمبر ہے۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔رینکنگ میں بھارت کا تیسرا اور آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے جبکہ پاکستان ون ڈے رینکنگ میں 5 ویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں