اہم خبریں

پی ایس ایل،لاہور قلندرز کا تربیتی کیمپ 4 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا تربیتی کیمپ 4 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔میڈیاسے گفتگومیں عاقب جاوید نے کہا کہ کیمپ 9 فروری تک قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں چند غیرملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور میں کیمپ لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں