سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں جیت کے لیے 337 رنز کا ہدف دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلن وومن ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 337 رن کا ہدف دیا ہے ،پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے ،پاکستان نے 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 23 رنز بنالیے ہیں۔ واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا 2 میچ پہلے ہی جیت چکا ہے ۔آج کی صورتحال آسٹریلیا کے حق میں جاتی نظر آرہی ہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے بیتھ مونی نے 14 چوکوں اور 4 چھکوں کے ساتھ 133 رنز بنائے۔














