ارسلان ایش نے ٹیکن 8 کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

واشنگٹن(نیوزڈیسک)پاکستانی گیمر ارسلان ایش صدیقی نےامریکہ میں منعقد ہونے والے ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ فریگ فیسٹ سپرنگ 2024میں ٹیکن 8کا مقابلہ جیت لیا۔

ٹیکن لیجنڈ نے فائنل میںجیک مین کو 3-0 سے شکست دے کر مقابلہ جیت لیا۔

ٹیکن کے کھلاڑی نے اس سے قبل نیو اورلینز، یو ایس میں ٹیکن ورلڈ ٹور فائنلز 2023 میں فتح حاصل کی تھی۔

لاس ویگاس میں ٹائٹل جیت کر چار بار ای وی او چیمپیئن رہے۔

پاکستانی گیمر ارسلان ایش صدیقی نےجاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہونے والے ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ اِیوو 2023 میں ’ٹیکن 7‘ کا مقابلہ جیتا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ارسلان نے ٹیکن 7 کے فائنل میں جنوبی کورین پلیئر میو ال کو 0-3 سے شكست دےکر تیسری بارایوو ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

2019 میں انہوں نے جاپان میں ٹیکن 7 ٹورنامنٹ کے علاوہ امریکا میں ایوولوشن چیمپئن شپ سیریز جیتی تھی ۔