حیدرآباد(نیوزڈیسک)ون ڈے کرکٹ میں ایک اور بھارتی بیٹر نے ڈبل سنچری جڑ دی۔بھارتی شہر حیدرآباد میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔349 میں سے 208 رنز بھارتی بیٹر شبھمن گِل نے بنائے، اوپنر شبھمن گِل 149 گیندوں پر 19 چوکوں اور 9 چھکوں کی مددسے 208 رنز کی اننگز کھیلی۔شبھمن گل ڈبل سنچری کرنے والے بھارت کے پانچویں بیٹر ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ 3 بار ڈبل سنچری کرنے والے کھلاڑی بھارت کے روہت شرما ہیں۔شبھمن گل ڈبل سنچری کرنے والے کم عمر ترین بیٹر بھی بن گئے ۔














