میلبورن(نیوزڈیسک) پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے پاکستانی ویمنز ٹیم مشکلات سے دوچار پوری ٹیم125 رنز بناکر آؤٹ۔ پاکستان اور آسٹڑیلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ برسبین میں جاری ہے ۔ آسٹریلیا کی طرف سے کم گارتھ نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ پاکستان کی طرف سے ندا ڈار نے سب سے زیادہ سکور 24 کیا۔ میچ کے آغاز پر پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم قومی ٹیم صرف 43 اوورز ہی کھیل سکی۔آسٹریلیا کو جیت کے لیے 126 رنز درکار ہیں۔اس سے قبل پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی تھی۔














