لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی نئی پریکٹس ویڈیو دیکھ کر مداحوں نے ان کی ٹیم میں واپس آنے کی اندازے لگانے شروع کردیئے۔
🇵🇰🏏 pic.twitter.com/3IgVo7IFLv
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) January 17, 2023
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہین آفریدی نے اپنی بولنگ پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی جس پر مداحوں نے خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بولر کی اسپیڈ اور رنر اپ کا انداز برقرار ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ کچھ لکھا تو نہیں کہ وہ مکمل طور پر کب تک ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم مداح ان کے رِدھم کو دیکھ کر اندازہ لگا رہے ہیں فاسٹ بولر بہت جلد گرین شرٹ پہنے ہوئے میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران گھٹنے کی انجری کے باعث شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لیا تھا۔














