کابل(نیوز ڈیسک) آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کی طرف سیریز منسوخ کرنے پر افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا سیریز سے دستبرداری کا اعلان غیر متوقع اور غیر منصفانہ ہے، معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ خط لکھیں گے، اس اقدام سے سیاست کو کھیل میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ طرف سے مزید کہا گیا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے، فیصلے سے افغانستان میں کھیل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، کرکٹ آسٹریلیا نے ہ اپنے فیصلے کو تبدیل نہ کیا گیا تو افغان کرکٹرز کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے بارے میں بھی از سرِ نو جائزہ لیں گے۔














