اہم خبریں

آسٹریلیا سے سیریز منسوخ،3 ون ڈے میچ کھیلنے کیلئے افغانستان نے پاکستان سے رابطہ کرلیا

لاہور (نیوز ڈیسک) طالبان کی طرف خواتین حقوق میں تبدیلی کی وجہ سے آسٹریلیا نے افغانستان سیریز منسوخ کردی ،افغانستان نے پاکستان سے سیریز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا،پی سی بی سے رابطے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی سیریز منسوخ ہونے کے بعد افغانستان پاکستان سے کھیلنے کا خواہش مند ہے۔اس سلسلے میں افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مارچ میں 3 ون ڈے کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ پی سی بی، پاکستان سپر لیگ اور نیوزی لینڈ سیریز کے درمیان تین میچز کی سیریز کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں