اہم خبریں

پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز، پہلا میچ آج کھیلا جائیگا

برسبین (نیوز ڈیسک) پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے کہا کہ سیریز سے قبل ہم نے برسبین میں خوب پریکٹس کی ہے ، یہا ں کے موسمی حالات اور پیچز پاکستان سے بہت مختلف ہیں، وون ڈے سے پہلے پریکٹس میچ ہمارے لئے بہت اچھا رہا ہے، حالات سے آگاہ ہونے کا موقع ملا ہے، ہم جیت کے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 مچیوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج برسبین میں کھیلا جائے گا اس حوالے سے قومی ویمن ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی اور میچ کے حوالے جیت کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں