Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

محسن نقوی کو پی سی بی میں نامزد کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)مستعفی ہونے والے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی جگہ محسن نقوی کو پی سی بی میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ محسن نقوی کو بورڈ آف گورنرز میں پیٹرن کا نمائندہ نامزد کیا جائے گا۔نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے وزارت بین الصوبائی رابطہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کی منتظر ہے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ وزیرِ اعظم آفس کی ہدایت کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی۔