اہم خبریں

پاکستان کی کوچنگ؛ کولن منرو، وانندو ہسارنگا، الیکس ہیلز اور ٹام کرن ان،ٹام موڈی آئوٹ

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو دبئی میں خصوصی انٹرویو میں آئی ایل ٹی ٹوئنٹی فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر کرکٹ ٹام موڈی نے کہا کہ کوچنگ کی ذمہ داری کیلئے پی سی بی نے رابطہ نہیں کیا، دیگر مصروفیات بھی ایسی ہیں کہ میری نگاہیں اس عہدے پر مرکوز نہیں ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق ٹام موڈی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے امیدواروں کی فہرست سے باہر ہوگئے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی کرکٹرز شریک نہیں،وہ کسی بھی لیگ کے معیار میں اضافہ کرتے ہیں،بدقسمتی سے ان کیلئے این اوسی حاصل نہیں کیے جاسکے،امید ہے کہ آگے چل کر صورتحال تبدیل ہوگی۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کو کئی ٹاپ کرکٹرز کی خدمات حاصل ہیں،ان میں کولن منرو، وانندو ہسارنگا، الیکس ہیلز اور ٹام کرن شامل ہیں،سب ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،فرنچائز کے کوچنگ اسٹاف میں اظہر محمود موجود ہیں، میں ان کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکا ہوں، سابق آل راؤنڈر یہاں کی کنڈیشنز کو بھی بہتر سمجھتے اور ٹیم کی بولنگ میں بہتری لانے کیلیے بہت کام کرسکتے ہیں۔

ٹام موڈی نے کہا کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں دنیا بھر سے اسٹار کرکٹرز شریک ہیں، ہر فرنچائز ٹیم میں 9انٹرنیشنل کھلاڑی موجود ہوں گے، بڑے کوچز کی رہنمائی میں اعلیٰ معیار کی فرنچائز کرکٹ کھیلتے ہوئے مقامی پلیئرز کو بھی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا، پلیئنگ الیون کا حصہ بننے والوں کے ساتھ بینچ پاور میں موجود کھلاڑی بھی کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہوں گے،اس سے نہ صرف یواے ای بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کا بھی فائدہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں یو اے ای میں آئی پی ایل میچز کی میزبانی ہوچکی مگر اس بار یہ ان کی اپنی لیگ ہے، یقینی طور پر اس کا فائدہ بھی زیادہ ہوگا،ٹیلنٹ کو نکھارنے میں آئی ایل ٹی ٹوئنٹی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں