کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم میں فخر زمان، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے پہلا ون ڈے 6 وکٹ سے جبکہ نیوزی لینڈ نے دوسرا میچ 79رنز سے جیتا تھا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ڈرا ہوئی تھی۔














