اہم خبریں

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ، شوبز شخصیات حکمران کیخلاف پھٹ پڑیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد عوام کیساتھ اداکار واداکارائیں بھی حکمرانوں کیخلاف پھٹ پڑے ،شوبز شخصیات نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے، سوشل میڈیا پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےپر میمز کی بھی برسات ۔

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت سن کر بانی پاکستان قائد اعظم کی یاد آگئی، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ’بانی پاکستان قائد اعظم، سر پاکستان آپ کو بہت یاد کرتا ہے‘۔رابی نے لکھا کہ ’ہمارے پاس اب کوئی قیادت، کوئی وژن نہیں، ہم اب ایک قوم نہیں رہے، ہم صرف ان لوگوں کا ٹولہ ہیں جو مادر وطن سے زیادہ اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں‘۔


اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹ میں غصے کا اظہار کیا اور کہا ‘پاکستان کی ترقی میں ہی ہے سب کی ترقی ہے، بس کردو ظالمو دھرتی ماں کو جینے دو پھلنے پھولنے دو، لوگوں کو سانس لینے دو’۔


مشی نے مزید لکھا کہ’اس قوم کو کوئی فرق نہیں پڑتا، بس مزید 2 دن تک سوشل میڈیا پر صرف باتیں کرتے رہیں ایک اور مہنگائی بم کے پھٹنے کا انتظار کریں‘۔اداکارہ و میزبان مشی خان نے پیٹرول کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت اور حکومت کی جانب سے ملک میں غریب شہریوں پر ظلم پر کہا کہ ’آپ سب اتنے پریشان کیوں ہیں؟‘انہوں نے عوام پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ’ابھی بھی پیٹرول کے لیے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، سڑک پر مزید کاریں اور ٹم ہارٹنز کافی کو نہ بھولیں بلکہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا لطف اٹھائیں‘۔


یوٹیوبر و اداکار ارسلان نصیر نے لکھا کہ’ملک سے غربت ختم کرنی ہے یا غریب؟‘

متعلقہ خبریں