اہم خبریں

دوسری شادی کاسوچنے والے مردوں کو سید نور کا مشورہ

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور کہا ہے کہ شادی صرف ایک ہی اچھی رہتی ہے۔

نجی‌ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے ان مردوں کو مشورہ دیا جو دوبارہ شادی کرنے پر غور کر رہے ہیں کہ ایک شادی کافی ہے اور دوسری شادی کرنا کسی کی زندگی میں بہت کچھ تباہ کر دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ ان میں ہمت تھی کہ وہ دو گھروں کو سنبھالنے کے قابل تھے اور جس طرح سے ان کے گھر والوں نے تعاون کیا لیکن دوسری شادی ایک اچھا خیال نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو کھونے کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ کس طرح ان کے بچے صائمہ سے پہلے نفرت کرتے تھے۔ بعد میں وہ آہستہ آہستہ صائمہ کے نزدیک آتے گئے اور ان کا سب سے چھوٹا بیٹا اب صائمہ کے بہت قریب ہے، کیونکہ انہوں نے اپنے تمام بچوں کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ قائم کیا تھا۔

واضح رہے کہ سید نور حقیقی زندگی میں دو شادیاں کر چکے ہیں۔ ان کی پہلی شادی رخسانہ نور سے ہوئی تھی جن سے ان کے بچے ہیں اور بعد میں انہوں نے فلم سپر اسٹار صائمہ خان سے شادی کی۔

متعلقہ خبریں