اہم خبریں

ایل پی جی مزید مہنگی، عوام کے لیے ایک اور بری خبر آگئی

ایل پی جی مزید مہنگی، عوام کے لیے ایک اور بری خبر آگئی

لاہور (اے بی این نیوز) اوپن مارکیٹ لاہور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، سرکاری نرخ کے مقابلے میں گیس کہیں زیادہ مہنگی فروخت ہونے لگی۔

سرکاری طور پر ایل پی جی کی قیمت 258 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم پرچون مارکیٹ میں ایل پی جی 400 سے 440 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔

سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں نمایاں فرق کے باعث شہری مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کو سرکاری نرخ پر فروخت کرانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور زائد قیمت پر فروخت کا سلسلہ فوری ختم کیا جائے۔
مزید پڑھیں‌:عالمی و مقامی مارکیٹ میں بڑی ہلچل، سونا چاندی مزید سستے ہوگئے

متعلقہ خبریں