اہم خبریں

عالمی و مقامی مارکیٹ میں بڑی ہلچل، سونا چاندی مزید سستے ہوگئے

عالمی و مقامی مارکیٹ میں بڑی ہلچل، سونا چاندی مزید سستے ہوگئے

کراچی (اے بی این نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 96 ہزار 378 روپے پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں 17 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 7 ہزار 124 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 398 ڈالر ہوگئی۔
مزیدپڑھیں‌:الیکشن کمیشن کی بڑی خبر، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب دے دیا

متعلقہ خبریں