اہم خبریں

الیکشن کمیشن کی بڑی خبر، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب دے دیا

الیکشن کمیشن کی بڑی خبر، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب دے دیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے معاملے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے خط کا باضابطہ جواب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا جوابی خط محمود خان اچکزئی کو موصول ہوگیا ہے، جس میں شہباز شریف نے الیکشن کمیشن میں نئی تقرریوں کے لیے مکمل آئینی طریقہ کار پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھا تھا۔

اس پیش رفت سے قبل وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے خصوصی ملاقات کی تھی، جس میں وزیراعظم کی جانب سے خط کا باضابطہ جواب بھجوانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

محمود خان اچکزئی اس وقت کوئٹہ میں موجود ہیں اور آئندہ دو سے تین روز میں اسلام آباد پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے کے بعد وہ وزیراعظم کے خط کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے تفصیلی مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر وزیراعظم کے خط کے مندرجات پر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی اعتماد میں لیں گے۔
مزید پڑھیں‌:عالمی مارکیٹ میں بڑی ہلچل، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

متعلقہ خبریں