امریکا( اے بی این نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 4.19 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد برینٹ کی قیمت 105.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اسی طرح امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی 4.53 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی 100.58 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی رسد کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے خلاف بڑا عدالتی فیصلہ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم















