اہم خبریں

پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے خلاف بڑا عدالتی فیصلہ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے خلاف بڑا عدالتی فیصلہ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ رمنا میں درج سنگین مقدمے میں نامزد چار ملزمان سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے نئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 975/24 میں نامزد چاروں ملزمان کے باضابطہ طور پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ رمنا کو سخت ہدایات دیتے ہوئے حکم دیا کہ چاروں ملزمان کو فوری گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں‌:حکومت اور پیپلز پارٹی میں پس پردہ رابطے جاری، ڈیڈ لاک توڑنے میں اہم پیش رفت

متعلقہ خبریں