ممبئی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے اور ان کے مبینہ بوائے فرینڈ واکر بلانکو کے درمیان تقریباً دو سال سے جاری تعلق ختم ہونے کی خبریں سامنے آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے گزشتہ ہفتے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علیحدگی کے باوجود اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کے درمیان کسی قسم کی تلخی نہیں ہوئی اور دونوں نے خوشگوار انداز میں اپنے تعلق کا اختتام کیا۔
اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کے درمیان قربت کی خبریں پہلی بار 2024 میں اس وقت سامنے آئی تھیں جب دونوں کی ملاقات آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات کے دوران ہوئی۔
بعد ازاں دونوں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں نے بھی ڈیٹنگ کی افواہوں کو تقویت دی۔
تاہم اننیا پانڈے اور واکر بلانکو نے کبھی باضابطہ طور پر اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی۔ اب بریک اپ کی خبروں پر بھی دونوں کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو منظر عام پر آگئی















