اہم خبریں

دانیال ظفر کی منگنی کی خبریں، نور فاطمہ سے رشتے کی افواہیں زیرِ گردش

لاہور(اے بی این نیوز)پاکستانی اداکار و گلوکار دانیال ظفر ان دنوں اپنی مبینہ منگنی کی خبروں کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، تاہم ان کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دانیال ظفر نے اپنی فیملی فرینڈ نور فاطمہ سے منگنی کرلی ہے۔ بعض سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دونوں کے مبینہ رشتے سے متعلق تصاویر، تفصیلات اور دیگر شواہد بھی شیئر کیے گئے ہیں، جس کے بعد قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق دانیال ظفر اور نور فاطمہ کی مبینہ منگنی ایک نجی تقریب میں ہوئی، جس میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی دانیال ظفر یا نور فاطمہ نے منگنی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان کیا ہے۔


دانیال ظفر کی مبینہ منگنی کی خبروں پر مداحوں کی جانب سے بھی دلچسپ ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کچھ صارفین نے انہیں مبارکباد دی جبکہ بعض مداحوں نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔

واضح رہے کہ دانیال ظفر کی منگنی سے متعلق خبریں فی الحال سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعووں تک محدود ہیں، اس لیے حتمی تصدیق سامنے آنے تک اسے مبینہ خبر ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے امام اور رضوان کا موبائل ڈیٹا حاصل کرلیا

متعلقہ خبریں