اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 11 ستمبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد شہریوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:میر رضا کیس میں بڑا انکشاف، بائنانس اکاؤنٹ کی کروڑوں روپے کی ٹریڈنگ کا ڈیٹا حاصل

متعلقہ خبریں