مصنوعی ذہانت نے لاکھوں امریکیوں سے روزگار چھین لیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) مصنوعی ذہانت میں جدت آنے سے لاکھوں امریکی بیروز گار ہو گئے ،جیسے جیسے چیٹ جی پی ٹی میں جدت آئی اسی طرح لوگوں کا اے آئی ٹیکنالوجی کی طرف رحجان بڑھا ہے ،اس کا اثر صرف امریکہ میں ہی نہیں دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک پر بھی پڑا ہے ،جو کام پہلے انسانوں کی پوری ٹیم کرتی تھی وہی کام اب کمپوٹرائزڈ سسٹم کر تا ہے ۔ جہاں اے آئی نےزندگی آسان بنائی ہےوہاں کئی لوگوں کا روزگار بھی چھین لیا ہے ۔ اس حوالے سے دنیا کے بڑے جرائد بھی رپوٹیں شائع کر چکے ہیں ، لیکن اب یہ سلسلہ رکنے ولا نہیں لوگ بوٹ سسٹم کے عادی ہوتے جا رہے ہیں۔ اب تو بزنس ایڈمنسٹریشن ، ایچ آر ، پبلک ریلیشن ، مارکیٹنگ ، سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں اے آئی ٹیکنالوجی چھائی ہوئی ہے جیسے جیسے مصنوعی ذہانت میں جدت آ رہی ہے یا اس کے نئے نئے ٹولز سامنے آ رہے ہیں اسی رفتار سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔