اہم خبریں

زمین کو ایک طاقتور شمسی طوفان کے سامنے کا انکشاف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )سپارکو نے پاکستان پر شمسی طوفان کے اثرات کی وضاحت کی،سپارکو نے خبردار کیا ہے کہ زمین کو ایک طاقتور شمسی طوفان کا سامنا ہے۔سپارکو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زمین کی طرف شمسی شعاعوں کا زیادہ اخراج ہے۔ 10 مئی کی رات شروع ہونے والا یہ شمسی طوفان اگلے 48 سے 72 گھنٹوں تک کرہ ارض پر اثر انداز ہوتا رہے گا۔سپارکو نے اعلان کیا کہ شمسی طوفان کے نتیجے میں اٹلانٹا اور جنوبی افریقہ تک بہت دور تک روشنیاں نظر آ رہی ہیں۔ سپارکو اپنے آلات کا استعمال کرتے ہوئے اس شمسی طوفان کی کڑی نگرانی کر رہا ہے،بیان میں مزید بتایا گیا

مزید پڑھیں :آزاد جموں و کشمیر حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے

کہ اس طوفان کے اثرات سیٹلائٹ اور مواصلاتی نظام پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے پاس اس شمسی طوفان کے اثرات سے نمٹنے کی محدود صلاحیتیں ہیں،سورج سے آنے والا یہ شدید طوفان 22 سال بعد شعاعوں اور ذرات پر مشتمل شمسی توانائی سے زیادہ اخراج کی وجہ سے آیا ہے۔واضح رہے کہ جاپان کا سیٹلائٹ اکتوبر 2003 میں ریکارڈ پر موجود سب سے طاقتور شمسی طوفان سے پیدا ہونے والی مقناطیسی لہروں سے تباہ ہو گیا تھا، جو زمین کی فضا سے ٹکرائی تھی۔سپارکو نے پاکستان پر شمسی طوفان کے اثرات کی وضاحت کی۔

مزید پڑھیں :سعودی عرب نے حج کے لیے 4 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کو اپ گریڈ کر دیا

متعلقہ خبریں