چینی خلا ئی ایجنسی نے 2030 تک اپنے خلابازوں کو چاند پر بھیجنے کا اعلان کردیا

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چینی خلا ئی ایجنسی نے 2030 تک اپنے خلابازوں کو چاند پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی خلائی ایجنسی نے اپنے نئے ہدف کا اعلان کردیا، چین 2030 تک چاند پر قدم رکھے گا، واضح رہے کہ امریکہ نے بھی 2025تک خلا بازوں کو چاند پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔ چینی خلائی ایجنسی نے اپنے خلائی اسٹیشن کی تعداد کو بھی بڑھانے کا اعلان کیا ہے ،اسی حوالے سے شین زائو 16 کرافٹ آج تین افراد کو لے کر تیانگونگ اسٹیشن کی روانہ ہوگا۔