ایپل نے براڈ کام سے اربوں ڈالر کا معاہدہ کرلیا ،تیزرفتار 5جی کیلئے کٹنگ ایج ٹیکنالوجی کا نیٹ پھیلایا جائیگا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ایپل کا براڈ کام سے معاہدہ ،تیزرفتار 5جی کیلئے کٹنگ ایج بنائے جائیں گے ، ایپل اس کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرے گا۔۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو ایپل کمپنی ٹِم کُک نے کہا کہ یہ اقدام امریکی معیشت میں سرمایہ کاری کے عزم کا حصہ ہے، ہم ایسے وعدے خوشی کا باعث بننے ہیں جن سے امریکی مینوفیکچرنگ کی ذہانت،تخلیقی صلاحیتوں کو بڑے پیمانے پر استعمال میں لایا جا سکے ۔ اس اتحاد میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں جدید ترین ریڈیو فریکوئنسی اجزاء یعنی جدید وائرلیس کنیکٹیویٹی کی ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ کا نظام پھیلایا جائے گا۔ 5جی ٹیکنالوجی کے پوری طرح ایکٹیو ہونے کی وہ سے اگلی نسل کے کنزیومرالیکٹرانکس کے نئے مستقبل کو تشکیل دیگا ۔ واضح رہے کہ اپیل نے رواں پانچ سالوں میں امریکی معیشت میں 430 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔