فائبر آپٹک کیبل متعدد پوائنٹس سے خراب ،مرمت کے کام میں تقریباً ایک ماہ لگنے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سنگاپور کو پاکستان اور یورپ سے ملانے والی فائبر آپٹک کیبل متعدد پوائنٹس سے خراب ہونے سے انٹرنیٹ صارفین کو ایک بڑا دھچکا لگا۔سنگاپور کو پاکستان اور یورپ سے ملانے والی فائبر آپٹک کیبل انڈونیشیا کے قریب پانچ پوائنٹس سے خراب ہو گئی،
مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
جس سے انٹرنیٹ سروسز خاص طور پر جنوب مشرقی ایشیاء، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں مشرقی سمت سے روٹ کی جانے والی خدمات شدید متاثر ہوئیں۔فائبر آپٹک کیبل کو مکمل فعالیت میں بحال کرنے کے لیے مرمت کے کام میں تقریباً ایک ماہ لگنے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) ذرائع کے مطابق آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پی ٹی اے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شام کے اوقات میں پاکستانی صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ دونوں ہی مشرق کی طرف جانے والی ٹریفک میں رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں۔دریں اثناء پی ٹی سی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے، اس لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر منتقل کر دیا گیا ہے۔