بار بار انفیکشن یا عام بخار،دماغی صلاحیت میں کمی کا باعث بناتا ہے نئی تحقیق سامنے آ گئی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) بار بارعام انفیکشن فلو اور سردی وغیرہ دماغی صلاحیت میں کمی کا باعث بناتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق بار بار لاحق ہونے والے عام امراض دماغی صلاحیت میں کمی کے ساتھ ڈیمنشیا اور الزائیمر کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے ، اسی وجہ سے بزرگ اور ادھیڑ عمر افراد میں یہ عام کیفیت بھی دماغ کو خلیات کی سطح تک بوڑھا کرسکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق جب درمیانی عمر والے اور بوڑھے چوہے کا معائنہ کیا گیا جب میں جسمانی سوزش ، یا موسمیاتی سردی لگنے یا کسی اور انفیکشن کے اثرات تھے یہ دیکھا گیا کہ درمیانی مدت کی بجائے بوڑھے چوہوں میں جیسے ہی انفیکشن اور انفلیمیشن بڑھا ان کے دماغی خلیات (نیورون) کے درمیان روابط کم ہو گئے ، ایسی کیفیت آگے چل کر ڈیمنشیا اور دیگر امراض پیدا کا سبب بن سکتی ہے ۔