اہم خبریں

جنیوا کانفرس میں عالمی ممالک اور شراکت داروں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ، شیری رحمان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرس میں عالمی ممالک اور شراکت داروں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا،سیلاب زدگان کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے عالمی ممالک اور مالیاتی اداروں کی جانب سے مدد پر تحریک انصاف کی ہرزہ سرائی افسوسناک ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنمائوں کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو جنیوا کانفرس میں پاکستان کی کامیابی پر افسوس ہوا ہے،عمران خان نے دعوٰی کیا تھا کہ حکومت جنیوا سے خالی ہاتھ لوٹے گی، جنیوا کانفرس میں عالمی ممالک اور اداروں نے عمران خان کے دعوٰی کو مسترد کر دیا،جنیوا کانفرس میں عالمی ممالک اور شراکت داروں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے برعکس عالمی دنیا سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی رہی، سیلاب زدگان کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے عالمی ممالک اور مالیاتی اداروں کی جانب سے مدد پر تحریک انصاف کی ہرزہ سرائی افسوسناک ہے،عمران خان مسلسل سیلاب زدگان کو منفی پیغام بھیج رہے ہیں، جب سیلاب عروج پر تھا اس وقت بھی عمران خان جلسے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیلاب زدگان کیلئے عالمی دنیا سے مدد لینے پر شرم دلانے والوں کو اس وقت شرم کیوں نہیں آئی جب انہوں نے کشکول ہاتھ میں لئے چار سال حکومت کی اور ملک کو مقروض کیا؟۔

متعلقہ خبریں