اہم خبریں

اچھا ہو عدالت تاحیات نا اہلی کیخلاف درخواست مقرر کرے،اعظم تارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تاحیات نا اہلی کا قانون اب ختم ہو چکا ہے۔اچھا ہو اگر سپریم کورٹ تاحیات نا اہلی کے خلاف درخواست مقرر کرے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ تاحیات نا اہلی کے خلاف دائر درخواست کو 2 سال ہو گئے ہیں، صرف نواز شریف کا کیس نہیں 100 سے زائد افراد کو تاحیات نا اہل کیا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کا ذوالفقار بھٹو کا مقدمہ سننا بہت اچھا اقدام ہے۔

متعلقہ خبریں