اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس بالکل واضح ہے، القادر ٹرسٹ ریفرنس بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے، القادرٹرسٹ کی زمین میرے اور بابر اعوان کے نام پر منتقل ہوئی۔ لطیف کھوسہ پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہیں، گوہر خان پی ٹی آئی کے پرانے رہنما ہیں، علیمہ خان کو چیئرمین پی ٹی آئی بنانے پر کبھی غور نہیں ہوا۔ہفتہ کو ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ زمین منتقل ہونے کے 6 ماہ بعد کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، 6 ماہ پہلے کیا کسی کو این سی اے کے فیصلے کا علم تھا؟پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں پلیٹ لیٹس کا بہانا بنا کر ملک سے نہیں بھاگا، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد وطن واپس آؤں گا، اٹک سے الیکشن میں حصہ لوں گا، لطیف کھوسہ پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہیں، گوہر خان پی ٹی آئی کے پرانے رہنما ہیں، علیمہ خان کو چیئرمین پی ٹی آئی بنانے پر کبھی غور نہیں ہوا۔















