اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 133 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہو ئی،عدالت نے جناح ہاؤس کیس میں 15 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی عدالت نےصنم جاوید کے شوہر کی درخواست خارج کردیعدالت نے دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے ملزمان کی ضمانتوں کیخلاف دلائل دیےسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کی ان ملزمان کی شناخت ہو چکی، جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں،ملزمان جلاؤ گھیراؤ کے وقت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ میں تھے،ملزمان کیخلاف شواہد موجود ہیں جناح ہاؤس میں موجود تھے،پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا کیل ملزمان نے کہا کہ ملزمان کو بد نیتی کی بنیاد پر مقدمہ میں ملوث کیا۔















