اہم خبریں

دہشت گردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(اے بی این نیوز      )نگران وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی کی شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں پاک فوج کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت،وزیر داخلہ کا دو جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا، اوروزیرداخلہ کا شہید لانس نائیک احسان بادشاہ اور ساجد حسین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہار کیا،وزیر داخلہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اورسوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائے،دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی،پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں،پوری قوم شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے،دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،ملک دشمن عناصرکی امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دہشت گردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کا فرض ہر صورت نبھائیں گے۔

متعلقہ خبریں