اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے زرمک میں آئی ڈی ای حملے میں شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیااورکہاکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک کی بقا کی خاطر قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔















