لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب پولیس میں 4 ہزار کانسٹیبل بھرتی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے پنجاب پولیس میں 4 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی منظوری کے بعد بھرتی کا اشتہار شائع کر دیا جائے گا۔آئی جی پنجاب کے مطابق نفری پوری کرنے کے لیے 4 ہزار کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔















