اہم خبریں

9مئی واقعات،1ارب کا نقصان ہوا،کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے بتایا ہے کہ 9مئی واقعات میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران تین میٹرو سٹیشن کو نقصان پہنچایا گیا،تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے بتایاکہ 9مئی واقعات میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران تین میٹرو سٹیشن کو نقصان پہنچایا گیا،ان میں سے ایک سکس روڈمیٹرو سٹیشن ہے ،انہوں نے کہاکہ سکس روڈ سٹیشن کا تخمینہ10کروڑ روپےہے،میٹروکےذریعے روزانہ 10ہزار سے زائد لوگ سفر کرتے ہیں،کمشنرنے بتایاکہ میٹروسٹیشن کے متاثرہونے سے لوگوں کو بہت مشکلات ہوئیں تاہم اب فنڈز مل چکے ہیں اوریہ مکمل ہو جائے گا،انہوں نے کہاکہ9مئی واقعات کی وجہ سے ایک ارب روپے کانقصان کاہوا،کمشنرراولپنڈی نے کہاکہ یشر پسندوں نے9مئی کے روزسرکاری املاک کونقصان پہنچایا،9مئی واقعات میں جوعناصرملوث ہیں انہیں سزادی جائے۔

متعلقہ خبریں