لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ حرا خان نے اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے مختلف پوسٹس اور اسٹوریز شیئر کی اور گزشتہ 16 دنوں کو سال کے بہترین دن قرار دیا۔انسٹا اسٹوریز میں اداکارہ کو اپنی والدہ کے ہمراہ خانہ کعبہ کا طواف کرتے اور عمرے سے واپسی پر جہاز میں دیکھا جا سکتا ہے۔















