اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے عہدے کیساتھ لفظ ’’صاحب‘‘ کے استعمال پر پابندی لگا دی ،فیصلے میں کہاایک افسر صاحب کے لفظ سے خود کو احتساب سے بالا تصور کرتا ہے،ناقابل احتساب ہونے کی غلط فہمی ناقابل قبول ہے کیونکہ یہ مفاد عامہ کے خلاف ہے، جو دستاویزات واٹس ایپ یا فیکس ہو سکتے ہیں ان کیلئے پولیس اہلکاروں کو عدالت آنے کی ضرورت نہیں،سپریم کورٹ نے مردان میں 9 سال کے بچے کے قتل کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی، تحریری فیصلے میں مزید کہا کہ ناقص تفتیش کی مثال دینے کیلئے یہ بہترین کیس ہے















