اہم خبریں

بیوی کو حق مہر نہ دینے پر سپریم کورٹ نے شوہر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )بیوی کو حق مہر نہ دینے پر سپریم کورٹ نے شوہر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا،نکاح نامہ میں لکھے 5 لاکھ حق مہر 6 سال تک ادانہ کرنے پر چیف جسٹس کی وکیل درخواست گزار کی سرزنش، ریمارکس دیئے آپ کوپاکستان کا قانون پسند نہیں تو کم از کم اسلام کا ہی احترام کر لیں،وکیل نے کہا میں اپنا کیس واپس لیتا ہوں،سپریم کورٹ کا ایک ماہ میں بیوی کو حق مہر ادا کرنے کا حکم،عدالت نے حق مہر اداکرکے فیملی کورٹ کوآگاہ کرنے اور دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی

متعلقہ خبریں