اسلام آباد ہائیکورٹ، فواد چوہدری کو وکلاء اور فیملی سے ملاقات کی اجازت

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کو جیل مینوئل کے تحت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی جبکہ عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو وکلاء اور فیملی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جیل میں سہولیات فراہمی، وکلاء اور فیملی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کو جیل مینوئل کے تحت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی جبکہ عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو وکلاء اور فیملی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔