مہنگی بجلی کے ساتھ ساتھ صارفین سے اووربلنگ کا بھی انکشاف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )مہنگی بجلی کے ساتھ ساتھ صارفین سے اووربلنگ کا بھی انکشاف ،نیپرا انکوائری رپورٹ میں اگست کے بلوں میں اوور بلنگ ثابت ہوگئی،اگست میں تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین سے اربوں روپے زائد بل وصول کئے،نیپرا کی انکوائری کمیٹی نے ڈسکوز کے صارفین پر ظلم کا پردہ چاک کر دیا،لیسکو اور حسیکو ریجن میں سب سے زیادہ اوور بلنگ ہوئی،ڈسکوز کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین سے نان پروٹیکٹڈ والے بل وصول کئے گئے،مقرر تاریخ کے بجائے جان بوجھ کر 3 سے 4 دن تاخیر سے ریڈنگ لی گئی