اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کل ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پیشی ،ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آئی جی اسلام آباد کے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر لئے گئے، پندرہ سو سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گےلیڈیز پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود ہوں گی، ایس ایس پی آپریشنز تمام تر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے، غیر متعلقہ افراد کو احاطہ کورٹ اور کورٹ کے باہر آنے کی اجازت نہیں ہو گی، چاروں اطراف خاردار تاریں بچھائی جائیں گی ،اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل کا سرکلر جاری کردیا،15 پٹیشنرز، وکلا ٹیم ،10 لا افسران اور 30 صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی،نوازشریف رائیونڈ سے اسلام آباد پہنچ گئے ، لیگل ٹیم سے کیسز پر مشاورت کرینگے،کل اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونگے















