اہم خبریں

مسلم حکمرانوں کی غزہ پر خاموشی منافقت ہے، سراج الحق

لاہور(نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسرائیل معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، مسلم حکمران سانحہ غزہ پر خاموش اور منافقت کر رہے ہیں۔کل احمد آباد گراؤنڈ میں ایک آسٹریلوی نوجوان نے دنیا کو فری فلسطین کا پیغام دیا، آسٹریلوی شہری جون نے بے جان لوگوں کو بیدار کیا ہے۔ آج بچوں کا عالمی دن ہے، پاکستان میں کروڑوں بچےغذائی قلت کا شکار ہیں، تھر میں ہر سال غذا کی قلت کی وجہ سے ہزاروں بچے مرتے ہیں، سندھ حکومت گزشتہ 15 سال سے تھر کے بچوں کا مسئلہ نہیں حل کر سکی، دنیا مریخ کی طرف جا رہی ہے، ہم یہاں تعلیم اور صاف پانی سے محروم ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کل کے تاریخی غزہ مارچ میں شرکت پر اہل لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں، لاہور والوں نے ثابت کر دیا کہ انکے دل اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ مارچ میں معذور لوگ بھی موجود تھے، ہر کوئی انسانی جذبے کی وجہ سے لاہور غزہ مارچ میں موجود تھا۔

متعلقہ خبریں