اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا 8 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے،ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا ،درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے،موقف اختیار کیا کہ میرے خلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا، ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا















