اہم خبریں

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر کی اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے احتساب کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس کل ہوگا، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی انکوائری پر اعتراضات کرتے ہوئے کارروائی سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر دو ججوں کو الگ کرنے کی استدعا کی تھی۔

متعلقہ خبریں